بھرپور تیاری ہے، انتخابات جیت کر دکھائیں گے۔ طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری بھرپور تیاری ہے انتخابات جیت کر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انتخابات سے کوئی خطرہ نہیں، بھرپور تیاری ہے، جیت کر دکھائیں گے۔ تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال چار مہینے آپ نے الیکشن نہیں ہونے دیے، ہماری حکومت کو تو 8 مہینے ہوئے ہیں۔

رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں ہوتے ہی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔ جیسے کام مکمل ہوگا بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔ اور مسلم لیگ ن اسلام آباد کے تمام حلقوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے