اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انا پرستی اور فسطائیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی تقسیم کے متعلق غلط موازنہ کررہی ہے۔ پی ٹی آئی دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ سے آئین کی خلاف ورزی کا کہہ رہی ہے۔ جو سراسر تضاد ہے۔
رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان کی عوامی لیگ کا پی ٹی آئی اور موجودہ سیاسی صورتحال سے موازنہ غلط ہے، عوامی لیگ کا ایک نظریہ تھا چاہے اس سے اختلاف کریں۔ پی ٹی آئی اقتدار انا پرستی اور فسطائیت کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے مطابق مسئلہ صرف عوامی لیگ کو اقتدار منتقلی کا نہیں تھا، بھارتی مداخلت بنگلا دیش کے قیام کی بڑی وجہ بنی۔