لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ہے۔ قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، عمران خان کا مقصد اداروں کو بدنام کرنا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان سے درخواست کی جاتی ہے کہ اداروں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جائے۔