پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔ عون چوہدری

عون چوہدری نوازشریف

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے، بہت جلد آپ کو اچھی خبریں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری کی نواز شریف سے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی ہے۔ نواز شریف اور عون چوہدری کی ملاقات میں پنجاب اور وفاق سے متعلق خصوصی بات چیت کی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ہدایات لے کر عون چوہدری پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ آج کچھ نہ ہی پوچھیں، دعا گو ہیں نواز شریف جلد پاکستان آئیں۔ پاکستان کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ہی وزن سے گرے گی۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی بحالی اور مہنگائی پر کنٹرول سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے