اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے دارالحکومت اسلام آباد کے نجی مال میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کو آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لیے متعلقہ محکموں سے ہیلی کاپٹر کی سہولت سے بھی استفادہ کیا جائے اور مال میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظ نکالا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ نجی مال میں آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور واقعے کی تفصیلی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی جائے۔
Short Link
Copied