اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب قانون حرکت میں آیا تو عمران خان گرفت میں ہوں گے، قانون سے طاقتور کوئی نہیں ہوسکتا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے آئین توڑا، ریاستی اداروں پر حملے کئے، عمران خان نے سائفر کیساتھ جو کھیل کھیلا اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے بہت ساری ریڈ لائنز عبور کرلی ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ سب کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے، اس لئے جب قانون حرکت میں آئے گا وہ گرفت میں آئیں گے چاہے وہ جتنا مرضی بڑا جلسہ کرلیں۔ ان کا مواخذہ قریب آرہا ہے تو انہوں نے جلسے جلوس شروع کر دیے، ملکی مفادات سے ایسے گھناؤنے کھیل کھیلنے کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے کو ملک کا نقصان کیا وہ ناقابل تلافی ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے۔