اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے۔ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وطن واپسی عمران خان کے منہ پر زور دار تھپڑ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر، آٹا اور چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں الحمداللہ۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں وہ جلد سینٹر کا حلف اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے