پی ٹی آئی بھتے کے ذریعے دہشتگردوں کی فنڈنگ کررہی ہے۔ ایمل ولی کا انکشاف

ایمل ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بھتے کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ، وزرا، گورنر اور پی ٹی آئی اراکین بھتے کی شکل میں دہشت گردوں کو فنڈنگ کررہے ہیں۔ جرگوں کے نتیجے میں کے پی میں بڑے بڑے دہشت گرد جیلوں سے رہا کیے گئے ہیں۔

صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ گالیاں دینے کی بجائے بدامنی، مذاکرات، دہشت گردی پرسوالات کے جوابات دیں۔ اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت کے 96 اراکین میں ترجمان کو امپورٹ کرنا شرمناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے