لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں قوم کو امید دینی ہے مایوسی نہیں پھیلانی، جو مایوسی پھیلائے گا وہ قومی مجرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے وفاق، صوبائی حکومتیں، ادارے ایک پیج پر ہیں، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور اور ریڈ کریسنٹ کے رضا کار سیلاب متاثرہ علاقوں میں جا کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو امید دینی ہے، مایوسی نہیں پھیلانی، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن معیشت کے اشاریوں سمیت دیگر شعبوں میں استحکام آیا ہے، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پوری وفاقی کابینہ اور حکومت کوشاں ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔
Short Link
Copied