تین سو یونٹ کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

فیول چارج

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم پر عملدر آمد کے آغاز کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر تین سو اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ایف سی اے وصول نہیں کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے تمام تر دفتری و سرکاری کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کی تاکید کی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جو شہری بل ادا کرچکے ہیں ان کے آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نئے بلوں کے اجراء اور بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے