سندھ حکومت وفاق کیساتھ مل کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ وزیراعلی سندھ

مراد علی شاہ

عمرکوٹ (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت وفاق کےساتھ مل کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور سندھ حکومت مشکل کےاس وقت میں سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرین بارش کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس وقت ہمارے پاس ٹینٹوں کی کمی ہے ہم نے 24000 ٹینٹوں کے لیے آرڈر دے دیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کو کم از کم دس لاکھ ٹینٹوں کی ضرورت ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری طور پر رقم کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ میں خود سندھ میں حالیہ شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے، متاثرین کی داد رسی کے لیے ہر ضلع کا دورہ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دو دن سے وزیراعظم کے ساتھ سندھ کے دورے پر تھے، اب عمرکوٹ پہنچا ہوں، لوگ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے