میں نے آج تک اتنی تباہی اور نقصان نہیں دیکھا۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

سکھر (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ سیلاب سے جو تباہی پھیلی ہے میں نے اتنی تباہی اور نقصان پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر کہا ہے کہ میں نے آج تک اتنی تباہی اور نقصان نہیں دیکھا تھا، شہروں اور دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فی خاندان 25 ہزار روپے دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ یہ وقت سیاست نہیں خدمت کا ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ان مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے