اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ میں نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا، بلکہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کا پہلے کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں وہ محض تعصب اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر ہیں۔ جہاں کرپشن، اسٹریٹ کرائمز، صنفی جرائم عروج پر ہیں، پوری وزارت داخلہ سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ قانونی راستہ اپناوں گا۔ اللہ تعالٰی کے فضل سے، نہ کبھی جھکا تھا نہ جھکوں گا۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ن لیگ کے رہنماوں کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
Short Link
Copied