اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصدق ملک نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے عوام کی عدالت میں ہیں، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔
واضح رہے کہ مصدق ملک نے جاری بیان میں مزید کہا کہ آئین کے مطابق سیاسی جماعت چلانے کیلئے غیر ملکی کمپنی سے فنڈ نہیں لے سکتے، آئین اور قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے غیر ملکی کمپنیوں اور شہریوں سے فنڈز اکھٹے کیے۔
Short Link
Copied