سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں، عطا تارڑ

عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں، مسلم لیگ ن اداروں کے خلاف مہم چلانے پر یقین نہیں رکھتی۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور حماد اظہر ایسی مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کے زمانےمیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ٹرینڈ چلائے جاتے تھے، فواد چوہدری کی زیر قیادت پی ٹی آئی کے ٹرینڈ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کےسربراہ کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کےکون سے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کوئی ثبوت نہیں، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 تاریخ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی کوئی ویڈیو کلپنگ تک موجود نہیں، یہ ایک اہم آئینی اور قانونی نوعیت کا معاملہ ہے، اس معاملے پر فل کورٹ بٹھانے میں کوئی حرج نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے