پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان بھجوایا، وزیر خارجہ

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان بھجوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نور خان ایئر بیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے غم کے برابر میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا، پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان بھجوایا۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان خوشحال، پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، افغانستان میں شہریوں کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان پہلے بھی معاشی، انسانی بحران اور دیگر مسائل سے دوچار ہے، عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے