اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام پی ٹی آئی اور عمران خان کی نااہلی، کرپشن، مہنگائی اور جھوٹے بیانیے سے خوب واقف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گل نامی شخص سے گفتگو حقیقی ہے ہم اس بات کی تحقیقات کرائیں گے اور الیکشن کمیشن لوگوں کی خرید و فروخت پر ایکشن بھی لے گا۔ یہ وہی عمران خان ہیں جو ووٹ اور لوگ خریدنے پر یقین رکھتے ہیں اور لوگوں کو بھاشن دیتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ یہ صرف ایک شخص کو خرید سکے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی بھی ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے اسی وجہ سے ان کے اپنے لوگوں نے حمزہ شہباز پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ووٹ دیا اور آج وہ تمام اراکین پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑرہے ہیں۔
Short Link
Copied