لاہور (پاک صحافت) اینٹی کرپشن پنجاب نے فرح خان گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، فرح خان کرپشن کے متعدد کیسز میں نامزد ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گوجرانوالہ میں ہاوسنگ سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فرح خان کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز نے گوجرانوالہ میں جی۔ مگنولیا کے نام سے ہاوسنگ سوسائٹی شروع کی، جس میں پلاٹوں کی فائلیں فروخت کی گئیں جب کہ پلاٹ موجود ہی نہیں۔
ذرائع کے مطابق غوثیہ بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز شہریوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرح خان گوگی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی ڈائریکٹر ہیں۔ جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور بشری بی بی کے فرح خان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
Short Link
Copied