وزیراعظم کیجانب سے توہین رسالت کیخلاف ایوان میں قرارداد منظور کرنے کی ہدایت

شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان میں قرارداد منظور کرائی جانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا ہے کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دل کا خون کیاگیا ہے جس پر تمام مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ آقا کریم سے ہماری عقیدت و محبت کے اس اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے، قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے