لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان ان کے اہلخانہ اور فرح گوگی نے ریکارڈ کرپشن کی ہے، جلد عوام کے سامنے اس کرپشن کے تمام حقائق سامنے لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے سامنے وہ حقائق سامنے لائیں گے ملک میں کس طرح عمران خان اور اہلخانہ نے کرپشن کا بازار گرم کیا۔ فرح شہزادی گوگی نے بشری مانیکا سے دوستی کو استعمال کرتے ہوئے ٹھیکوں، ٹرانسفر پوسٹنگ اور اشیاء خورونوش کی قلت پیسہ کرکے اربوں روپے کمائے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ایمنسٹی انٹر نیشنل سے احسن جمیل گھر اور فرح گوگی کو 32 ارب روپے کی چھوٹ دی۔ ان کے پاس منی ٹریل کا کوئی ثبوت نہیں تھا، عمران نیازی رسیدیں پوچھتے پوچھتے خود رسیدیں دینا بھول گئے، بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین لگا کر ٹیکس ایمنسٹی سے چھوٹ دی وہ ذاتی دوستی کی بنیاد پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ پونے چار سال غیر اعلانیہ فرح گوگی اور احسن گجر کے آٹھ سے دس ارب روپے کے اثاثے ہیں، کروڑوں روپے کے اثاثوں میں دن دگنی رات چینی ترقی کی۔