اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں فتنہ، فساد اور انتشار پھیلانا جمہوری حق نہیں بلکہ سنگین جرم ہے، جس کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف سے کسی قسم کی کوئی مفاہت نہیں کی جائے گی۔ ہر شہری کو اپنی آواز اٹھانے کا حق ہے، کیا قتل و غارت کرنا بھی آئینی حق ہے۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما خود کہتے ہیں احتجاج خونی ہے۔ عمران خان سے پوچتا ہوں جلاو گھیراو، قتل و غارت آئینی حق ہے، عمران خان نے جلسے کیئے کسی نے نہیں روکا۔