گجرات میں عوام کا سمندر عمران نیازی کی بند آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت)  وزیر اعلیٰ پنجا حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کوٹلہ، گجرات میں عوام کا سمندر عمران نیازی کی بند آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، گجرات کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ ”سازشی خان“ کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بستی ہے اور دلوں پر ہی راج کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں تاریخ ساز جلسے پر شہریوں  سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ  گجرات کے لوگوں نے ہمارے دل جیت لئے ہیں، کوٹلہ، گجرات میں شدید گرمی کے باوجود کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ گجرات والوں نے میرا مان بڑھایا ہے،میں آپ کی محبتوں کا قرض نہیں چکا سکتا لیکن گجرات کے مسائل حل کر کے آپ کی محبتوں کا قرض اتاروں گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بستی ہے اور دلوں پر ہی راج کرتی ہے، گجرات مسلم لیگ ن کا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کا ہی رہے گا۔ کوٹلہ، گجرات میں عوام کا سمندر عمران نیازی کی بند آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، گجرات کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ ”سازشی خان“ کا کوئی مستقبل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے