ممبئی (پاک صحافت) بالی ووڈ کے معروف اداکار، فلم اسٹار اجے دیوگن نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اجے دیوگن نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لیے امن، محبت، خوشی اور خوشحالی لائے۔ یاد رہے کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اجے دیوگن نے ایک ویڈیو کے ذریعے عید کی مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لیے امن، محبت، خوشی اور خوشحالی لائے۔ اجے کی اس ویڈیو کو ان کے مسلمان مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عید الطفر کے موقع پر غیر مسلم سیاسی شخصیات سمیت غیر مسلم اداکاروں کی جانب سے بھی مسلمانوں کی مبارک باد دی جارہی ہے۔
Short Link
Copied