اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بدترین سیاسی انتقام لیا، ہمیں جیلوں میں ڈالا، عوام کے کروڑوں روپے خرچ کئے مگر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ اب تو انکی کہانیاں کھل رہی ہیں۔ توشہ خانہ کے بعد فرنٹ ویمن کی کہانی سامنے آ چکی ہے۔