اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے چالیس سال کا ریکارڈ ملکی اداروں کے سامنے پیش کردیا ہے جبکہ عمران خان اب احتساب سے بھاگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے لئے نمبرز پورے ہیں، شہباز شریف ملک کو پاکستان سپیڈ بنائیں گے، ملک میں معاشی استحکام لائیں گے اور غربت ختم کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا مقصد کرپٹ، نااہل ٹولے کو ہٹانا تھا جس میں کامیاب ہوئے، موجودہ حالات ٹھیک کرنا کسی ایک فرد یا پارٹی کے بس میں نہیں، وقت کم ہے، چیلنج زیادہ ہیں، ایسے موقع پرحکومت چلانا آسان نہیں ہوگا، حکومت کا زیادہ فوکس انتخابی اصلاحات پر ہوگا۔
Short Link
Copied