مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاو مارچ لاہور سے اسلام آباد روانہ

مریم نواز حمزہ شہباز لانگ مارچ

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاو مارچ آج لاہور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا ہے، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی مارچ کے قافلے لاہور سے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ لانگ مارچ کا پہلا پڑاو آج رات گوجرانوالا میں ہوگا۔ اس سلسلے ميں تمام تيارياں مکمل کرلی گئی ہيں، پوسٹر اور بينرز شہر ميں جگہ جگہ آويزاں کرديئے گئے ہيں، جبکہ لانگ مارچ کے ليے کنٹينرز بھی پہنچ گئے ہيں۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی مکاو مارچ کے دوران قافلہ 18 مقامات پر پڑاو ڈالے گا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کا یہ قافلہ 24 مارچ کو نکلنا تھا لیکن او آئی سی اجلاس کے اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پلان پر آج عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے