لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جس طرح عمران نیازی نے پارٹی الیکشن میں پیسہ اور دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کی تھی تحریک عدم اعتماد میں بھی وہی کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ارکان کو زبردستی رکھنے کی جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں، ذرائع سے جھوٹی خبریں چلوا کر باس اور چپڑاسی بچ نہیں سکتے۔ کچھ بھی کریں نااہل وزیراعظم کا جانا یقینی ہے۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لیے کسی رکن کو کچھ دینے یا دباﺅ میں لانے کی ضرورت نہیں، حکومت کے اپنے لوگ ثواب سمجھ کر عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔ عوام اور ممبران کی اکثریت عمران خان کی نااہلی و نالائقی سے تنگ آچکے ہیں۔
Short Link
Copied