لگتا ہے ایک زرداری پوری حکومت پر بھاری پڑ گیا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ احتساب کی دھمکی کس شخص کو دے رہے ہیں جس نے 12 سال جیلیں کاٹی ہیں۔ پیپلز پارٹی گرفتاری سے نہیں گھبراتی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کا عوامی مارچ حکومت کے اعصاب پر سوار ہے۔ ایسا لگتا ہے ایک زرداری پوری حکومت پر بھاری پڑ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے