کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کو کامیاب مارچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس کا پہلا اثر یہ ہے کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے،انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی وجہ سےعمران خان گھبراہٹ کا شکار ہیں، عمران خان نے اتحادیوں سے ملاقاتیں کیں۔
واضح رہے کہ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ گھبراہٹ کے باعث عمران خان نے جہانگیرترین سے رابطہ کیا۔ وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان مزید کمزورہوں گے، جیسے جیسے آگے بڑھیں گے عمران خان مزید کمزور ہونگے۔