لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے کچھ دن سے جو دیکھ رہی ہوں اس سے مجھے مشرف کے آخری ایام یاد آتے ہیں کہ جب مشرف کو سمجھ آگئی تھی کہ انکی حکومت ختم ہونے والی ہے تو آج وہ دن یاد آرہا ہے جب انہوں نے چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑ کر شاہراہ دستور پہ گھسیٹا تھا۔