اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گھبراہٹ اور پریشانی میری ملاقاتوں سے نہیں بلکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی تباہی سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ریکارڈ قرضے لیے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گندم، شوگر، ایل این جی سمیت دیگر اسکینڈل میں اربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے۔ ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ اب اس نااہل حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔