کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب لاہور کے علاقے انارکلی میں دھماکہ انتہائی تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔ اسلام آباد میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی ہے۔
Short Link
Copied