اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے، یہ لوگ اب صرف بیساکھی کی مدد سے چل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے لئے گئے تھے، اگر کسی اور سے ملاقات ہوئی ہے تو فواد چودھری ان کا نام بتادیں۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں، جو قانون مجھ پر لاگو ہے وہ حکمرانوں کیلئے بھی ہے، چیئرمین نیب یاد رکھیں کہ کل یہی افسران ان کے خلاف گواہ ہوں گے، 4 سال سے چیلنج کررہے ہیں کہ کرپشن ہوئی ہے تو سامنے لائیں، وزیر درخواست گزار بنیں اور نیب کو بھیجیں کہ کونسی کرپشن ہوئی۔