تحریک انصاف کی سیاسی تدفین ہوئی ہے، خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی تدفین ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  عوامی عدالت کا موڈ بتا رہا ہے کہ سونامی جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ میاں نواز شریف ابھی وطن واپس نا آئیں کیونکہ ظالموں کے ہتھے چڑھنے کی ضرورت نہیں، جہاں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے