خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی ایک مؤثر قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، بلاول

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی  ایک مؤثر قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی پی امیدوار مزید محنت کریں، عام انتخابات میں بازی جیالوں کے ہاتھ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جیالے امیدواروں کی حمایت کرنے والے عوام سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت کرنے والے کارکنان کو شاباشی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے جاری بیان میں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں جگہ جگہ جیالے امیدواروں نے بہترین مقابلہ کرکے حریف امیدواروں کو مشکلات سے دوچار کیا۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کی 64 تحصیلوں میں سے 54 کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کو  19 تحصیلوں میں کامیابی ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے