شہباز شریف

نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری سمیت مختلف مسائل کے دلدل سے ملک و قوم کو نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی نجات دلاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لیں۔ عوام باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیں۔

شہباز شریف نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ جوق در جوق گھروں سے نکلیں، حالات بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکنان عوام کو پولنگ اسٹیشنز میں سہولت دینے کے لئے فعال رہیں۔ یاد رہے کہ این اے 133 میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے