شاہد خاقان عباسی نے تمام مشکلات کا آسان حل بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ حکومت کو نااہل حکومت قرار دیتے ہوئے ملکی مسائل کا واحد حل بتا دیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کا حل، مہنگائی کا حل، عوام کی تکلیف کا حل، ملک کی مشکلات کا حل، صرف اور صرف ملک کے نظام کو آئین کے راستے پر لانے میں ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج ہر شہر سے ہزاروں لاکھوں کے مجمعے اس بات کی دلیل ہیں کہ پاکستان کے عوام اس نظام کو قبول کرنے پر بلکل بھی تیار نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے