حکومت کرپٹ ٹولے کے احتساب کے بجائے عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ سراج الحق

سراج الحق

راولپنڈی (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپٹ ٹولے کے احتساب کے نام پہ برسراقتدار آنے والی پی ٹی آئی حکومت اب پاکستانی عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چاند پر جانے کی دعویدار حکومت نے ملک کو پستی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے ملک کا ستیاناس جبکہ پی ٹی آئی نے سوا ستیاناس کردیا۔ بنی گالہ، بنی مافیا بن چکا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جھونک دیا گیا۔ پورا ملک مہنگائی کی آگ کی لپیٹ میں ہے۔ وزیراعظم نے راتوں رات پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا، یہ حکومت ملک کو غربت کی چکی میں پیس رہی ہے۔ مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظالمانہ اقدامات کے خلاف 28 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے