کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی ہے۔ مہنگائی کے اس طوفان سے پیپلز پارٹی ہی عوام کو بچا سکتی ہے۔ ظالم حکومت سے نجات کے لئے عوام میرا ساتھ دیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پٹرول ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں۔ پیپلزپارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں تو ہم نے بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا۔
Short Link
Copied