زمین

دن اب 24 گھنٹے کا نہیں رہا، سائنسدانوں کا حیران کن انکشاف

لندن (پاک صحافت)  سائنسدانوں نے دن کے دورانیے سے متعلق حیران کن انشکاف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دن اب 24 گھنٹے کا نہیں رہا، کیوں کہ زمین نے گزشتہ 50 برسوں کے دوران اپنے محور کے گرد گھومنے کی رفتار میں اضافہ کر دیا ہے۔

انتہائی حساس برطانوی سرکاری ریکارڈز کے مطابق سال 1960 سے اب تک کرۂ ارض کی اپنے محور میں گردش 24 گھنٹے سے کم عرصے میں مکمل ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں ایک مثال پیش کی گئی ہے، 19 جولائی 2020 کا دن 24 گھنٹے سے 4 منٹ کم تھا، جو کہ ریکارڈ درج کرنے کے آغاز سے آج تک کا کم ترین عرصہ ہے۔

واضح رہے کہ زمین کی معمول سے تیز محوری گردش کا یہ سلسلہ اس سال (2021 میں) بھی جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ ’’ایک دن‘‘ کے دورانیے میں ہونے والی یہ تبدیلی ہمیں بالکل بھی محسوس نہیں ہوتی، تاہم انتہائی حساس ایٹمی گھڑیوں (اٹامک کلاکس) کے ذریعے اس فرق کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسے منفرد سولر پینل تیار جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں

(پاک صحافت) ویسے تو سولر پینلز دن میں سورج کی روشنی سے بجلی بناتے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے