اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت ہر دن کسی نہ کسی چیز کی قیمت میں اضافہ کرتی رہتی ہے۔ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے سے اضافہ سے پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسہ فی لٹر ہوگئی۔ اوگرا کی طرف سے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی، وزارت خزانہ نے اضافے کا نوٹیفیکشن جار ی کردیا۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسے اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا۔ ہائی اسپیڈ ذیزل میں اضافے کے بعد نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 90 روپے 69 ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔