اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے ہر آئینی ادارے کو غیرموثر کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے عدلیہ کی تحریک میں حصہ لیا تھا اب میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میڈیا کے ساتھ بھرپور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا کی زباں بندی سے آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھانے پینے کی اشیاء سستی نہیں ہوں گی۔ حکومت کا خیال ہے کہ وہ میڈیا کا گلا گھونٹ کر عوام میں مقبول ہوجائے گی تو یہ حماقت کی انتہاء ہے۔
Short Link
Copied