لاہور (پاک صحافت) ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت کے متعلق ان کے خاندانی ذرائع نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے لہذا جھوٹی خبروں سے پرہیز کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں گردش کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ بھی میدان میں آگئے ہیں اور ان کی صحت کے متعلق پاکستانی عوام اور ان کے چاہنے والوں کو آگاہ کردیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ یاد رہے کہ محسن پاکستان، قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی آکسیجن پائپ لگی تصویر منظر عام پر آگئی تھی۔