حکومت کی معاشی پالیسیاں دن بدن پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن سیکریٹری جنرل اور سابق  وزیر مملکت احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں دن بدن پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں،  نااہل حکومت کی وجہ ملک میں غربت کی شرح بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کی طرح بلوچستان کی مصنوعی حکومت نے بھی  وہاں کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو پے درپے تمام ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے، جبکہ کراچی کا جلسہ بھی ماضی کے جلسوں سے بڑا تھا۔ خیال رہے کہ  انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب حکومت انتخابات کا اعلان کرے گی تو ان کاحشر ق لیگ جیسا ہوگا۔ حکوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے