کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 3 سالہ حکومت میں مہنگائی آسمانوں تک پہنچ گئی، بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ مہنگائی سے پریشان عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کی جائے، تاکہ زندگی کا پہیہ آسانی سے گھوم سکے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارے شماریات کی جاری کردہ حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 362 روپے جبکہ گھی 178روپے تک مہنگا ہواہے، رپورٹ کے مطابق چینی میں 50 جبکہ دال ماش 95 روپے تک مہنگی ہوئیں ہیں۔ خیال رہے کہ بڑھتی مہنگائی سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی ادارے شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ مزید بتایا کہ دال مونگ 68 روپے، بکرے کے گوشت کی قیمت میں 337 روپے تک اضافہ ہوا ہے، دودھ اور دہی میں بھی 26، 26 روپے تک اضافہ ہوا ہے، تازہ دودھ 26 روپے اور دیگر کھانے کی اشیاء میں بھی کافی اضافہ کیا گیا ہے۔