یوٹیلٹی اسٹورز

وفاقی حکومت نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ضرورت کی مختلف اشیاء کو مزید مہنگی کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے فی لیٹر تک منہگے کر دیئے گئے ہیں جبکہ گھی کی قیمت میں بھی 34 روپے فی کلو گرام تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک منہگا کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے  شیمپو کی بوتل کی قیمت 4 سے 20 روپے، کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے اور نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کی ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے