کراچی (پاک صحافت) وزیر اتعلیم سندھ و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا الیکشن کمیشن بہت کمزور ہے، کشمیر کا معاملہ پوری دنیا میں اٹھانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، وہاں وفاقی وزیر دندناتا پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے جو کرنا ہے کر لو۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر جیسے حساس علاقے میں بھی متنازع الیکشن کی غلطی نہیں دہرائی جائے گی، اگر ایسا ہوا تو کشمیر کاز کو بہت نقصان ہو گا۔
واضح رہے کہ سعید غنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پچھلی بار ہمیں 3 سیٹیں ملی تھیں، امید ہے کہ اس بار ہماری زیادہ سیٹیں ہوں گی۔امید ہے کہ اس بار کنٹونمنٹ بورڈ کا وائس چیئرمین بھی ہمارا ہو گا، ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہوں۔