پی ٹی آئی حکومت بین الاقوامی سطح پر مکمل ناکام ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناکام سفارت کاری کے باعث پی ٹی آئی حکومت بین الاقوامی سطح پر ناکام ہے۔ جبکہ قومی سطح پر عوام نے حکومت کو مسترد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کے لئے انتھک محنت کی ہے اور یہ ان کی سوچ کی اساس ہے۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہر ایک سے مذاکرات، ان کے نکتہ نظر کو سننا اور ان کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا سفارت کاری کا سب سے اہم اور بنیادی عنصر ہے، موجودہ حکومت کو اس حوالے سے کچھ سمجھ نہیں اسی لیے وہ بین الاقوامی سطح پر مکمل ناکام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے