سوات (پاک صحافت) تحریک انصاف کی حکومت نے سوات میں نواز شریف سے منسوب کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کردیا۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت کے پی کے نے سوات میں موجود کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے نام سے منسوب کڈنی اسپتال کا نیا نام میاں گل عبدالحق جہانزیب ہوگا۔
سیکریٹری صحت خیبرپختونخواہ کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کڈنی اسپتال کا نام تبدیل کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ نواز شریف کڈنی اسپتال کا نیا نام ریاست سوات کے آخری والی میاں گل عبدالحق جہانزیب المعروف والی صاحب کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied