دھرتی کے اس بہادر بیٹے کی شہادت پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ مریم نواز

مریم نواز کیپٹن باسط علی

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیپٹن باسط علی کی شہادت پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان شیئر کرتے ہوئے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن باسط علی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کیپٹن باسط علی کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرتی کے اس بہادر بیٹے کی شہادت پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ انہوں نے شہید کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ ان کے درجات بہت بلند فرمائے اور اپنی خاص رحمتوں میں رکھے، آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے